سابق صدر زرداری کی موجودہ مخدوش سیاسی صورتحال پر اپنے پیر و مرشد سے بھی مشاورت

دعا کی درخواست اور مدد طلب کرلی صدقہ دیں اورجو وظیفہ آپ کو بتایا وہ جاری رکھیں، ان شاء اللہ تمام مصیبتیں ٹل جائیں گی،پیر کا مشورہ

اتوار 13 ستمبر 2015 12:26

سابق صدر زرداری کی موجودہ مخدوش سیاسی صورتحال پر اپنے پیر و مرشد سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے موجودہ مخدوش سیاسی صورتحال میں اپنے پیر و مرشد سے بھی مشاورت کرتے ہوئے ان سے دعا کی درخواست اور مدد طلب کی ہے۔قابل اعتماد ذرائع کے مطابق سابق صدر نے ٹیلی فون پر اپنے سندھ میں موجود مرشد سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ ان کی پریشانیاں بڑھتی جارہی ہیں اس کا کوئی حل بتائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیر و مرشد نے انہیں مشورہ دیا ہے آپ صدقہ اور جو وظیفہ آپ کو بتایا ہے وہ جاری رکھیں، ان شاء اللہ تمام مصیبتیں ٹل جائیں گی اور حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیر و مرشد کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ غلط لوگوں کو قریب نہ پھٹکنے یہ آپ کے لیے پریشانیوں کا باعث بنیں گے لیکن آپ نے میری باتیں سنی ان سنی کر دی تھیں،بہر حال معاملات آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائیں گے ، آپ صدقہ دیں اور بتائے گئے وظیفے جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :