چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کے درمیان پھڈا

پارلیمنٹ ہاوس میں شمسی بجلی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہوگیا

اتوار 13 ستمبر 2015 12:26

چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کے درمیان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کمپنی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کے درمیان پھڈا پڑ گیاجس پر معاملہ چینی سفارتخانہ تک پہنچ گیا ہے اور اس تنازع سے پارلیمنٹ ہاوس میں شمسی بجلی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پید اہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس میں شمسی بجلی پیدا کرنے (سولرمنصوبہ) چین کی کمپنی چائینہ ریلوے کنسٹرکشن کر رہی ہے،اس دورام غیر معیاری کام کی نشاندہی کر نے پر چینی کنسٹرکشن کمپنی کے حکام آگ بگولہ ہو گئے جس اور ملازمین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چین کی کمپنی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کے درمیان معاملہ تھانہ تک پہنچ گیا جس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکان نے معاملہ چینی سفارتخانہ کے علم لایا تو انہوں نے سٹاف واپس بلالیا۔ ذرائع کے مطابق چینی کنسٹرکشن کمپنی اب اس منصوبہ کے لئے نیا عملہ بھیجے گی۔