کرین حادثہ ،موسم اچانک 15ڈگری تبدیل ہوا،درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ پر آ گیا تھا، مکہ سمیت سعودی عرب میں اچانک موسم کی تبدیلی کا یہ عمل جاری جا رہے گا،ماہرین کاردعمل

اتوار 13 ستمبر 2015 12:35

کرین حادثہ ،موسم اچانک 15ڈگری تبدیل ہوا،درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء ) سعودی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفانی ہوا ٹاور کرین سے اس قدر زور دار انداز ٹکرائی کہ وہ مسجد الحرام کی چھت پر گر گئی۔کنگ عبد العزیز یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسیلنس فار کلائمٹ چینج ریسرچ کے ڈائریکٹر پروفیسر منصور المزروعی کا کہنا تھا کہ کرین گرنے کہ اصل وجہ تیز ہوا ہی ہے۔پروفیسر منصور المزروعی نے مزید کہا کہ ایک ویڈیو کلپ میں یہ بھی دیکھا گیا کہ آسانی بجلی کرین پر گری ہے جس کے بعد کرین زمین پر گر پڑی۔

خیال رہے کہ دوروز قبل مکہ میں مسجد الحرام میں ایک بڑی کرین گر گئی تھی جس سے نیچے دب کر 107 عازمین حج جاں بحق اور 238 زخمی ہوئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں6 پاکستانی بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمانی بجلی کرین پر گر رہی ہے جس کے بعد کرین بھی زمین کی طرف آ رہی ہے اسی طرح بعض ویڈیوز میں کرین کے گرنے کی خوفناک آواز سنائی دے رہی ہے جبکہ بعض افراد نے کرین سے ہونے والے نقصانات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

منصور المزروعی نے بتایا کہ مکہ میں اس سہہ پہر 3 سے 4 بجے کے درمیان ہی شدید طوفان بننا شروع ہو گیا تھا جس کے باعث گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی تھی اس وقت تیز ہوائیں بھی چل رہی تھیں جبکہ شام 5 بجے تک ہوا کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہو چکی تھی۔موسم میں اچانک تبدیلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے صرف چند منٹ میں درجہ حرارت میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ کی تیزی سے کمی آئی تھی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ پر آ گیا تھا۔آنے والے دنوں کے موسم کے حوالے سے سینٹر آف ایکسیلنس فار کلائمٹ چینج ریسرچ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ مکہ سمیت سعودی عرب میں اچانک موسم کی تبدیلی کا یہ عمل جاری جا رہے گا۔