آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اتوار 13 ستمبر 2015 12:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔تاہم لاہور(سٹی) میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سیزیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ شہید بینظیر آباد، نورپورتھل، بھکر اور تربت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :