فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 536 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 23ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

اتوار 13 ستمبر 2015 12:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے اب تک پی آئی اے اور دیگر فضائی کمپنیوں کی 536 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 23ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جاچکا ہے‘ 22ہزار 546 حجاج کو براہ راست مدینہ لے جایا گیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ لے جائے جانے والے حجاج کی تعداد ایک لاکھ 512 ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے مطابق پاکستانی حجاج کی خدمت اور رہنمائی کے لئے سیزنل سٹاف کے 166 اہلکار 330معاونین حج‘ 346 میڈیکل مشن ڈاکٹر‘ (پیرامیڈیکل سٹاف‘نرسیں) مامور خدمت ہیں مکہ مکرمہ میں تیس بیڈ اور مدینہ منورہ میں پندرہ بیڈ کے ہسپتال بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں موسمی امراض اور دیگر وجوہات کی بناء پر بیمار ہونے والے عازمین حج کے علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :