لاہور ‘ کراچی اور اوکاڑہ میں محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

470کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد ‘ چھ افراد گرفتار، ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

اتوار 13 ستمبر 2015 12:46

لاہور ‘ کراچی اور اوکاڑہ میں محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی ..

لاہور/کراچی/اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) لاہور کراچی اور اوکاڑہ میں محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 470کلو گرام مضر صحت گوشت برآمد کرلیا‘ چھ افراد گرفتار کرلئے گئے جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اتوار کو لاہور میں لائیواسٹاک ٹیم نے کینال ویو‘ اعوان ٹاوٴن اور ڈبن پورہ میں غیر قانونی ذبح خانوں میں چھاپے مارے گئے اور چار سو کلو گرام مضر صحت گوشت قبضہ میں لے یا گیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کینال ویو میں بیمار گائے ذبح کی گئی تھی جبکہ اعوان ٹاوٴن میں غیر قانونی طور پر چھوٹے جانور ذبح کیے جارہے تھے۔ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے چار سو کلو گوشت قبضے میں لے کر چار افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دے دی گئی۔ اوکاڑہ میں زرعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 45کلو مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔ گوشت لے جانے والے حنیف نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی میں بھی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے بیس کلو مضر صحت گوشت قبضہ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :