وزیراعظم نواز شریف کل گلگت کا دورہ کریں گے

اتوار 13 ستمبر 2015 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف (پیر ) کو گلگت کا دورہ کریں گے جہاں وہ عطاء آباد میں پاک چین دوستی ٹنل کا افتتاح اور تقریب سے خطاب کریں گے ،اس دورے کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پیر کو گلگت کا دورہ کریں گے اور اس دوران عطا آباد بھی پاک چین دوستی ٹنل کا افتتاح کریں گے ،اس موقع پر عمائدین کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے، وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر ،معاون خصوصی طارق فاطمی ،ڈاکٹر آصف کرمانی ودیگر اعلی حکام بھی ہونگے ، وزیراعظم نواز شریف کے دورہ گلگت کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم کا دورہ گلگت دو بار موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :