پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ نے بلدیاتی انتخابات میں یقینی کامیابی کے لئے اختیارات بلاول بھٹو زرداری کو سونپ دیئے

اتوار 13 ستمبر 2015 13:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مجلس عاملہ نے بلدیاتی انتخابات میں یقینی کامیابی کے لئے تمام تر اقدامات بارے اختیارات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سونپ دیئے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سابقہ رہنماؤں اور دیرینہ کارکنان سے بھرپور رابطوں کا بھی آغاز کر دیا ہے کراچی میں 900 ، حیدر آباد میں 1100 ، لاڑکانہ میں 570 اور دیگر شہروں سے تقریباً ساڑھے ساتھ ہزار کے زائد سابق رہنماؤں اور کارکنان سے رابطے کئے گئے ہیں آنے والے دنوں میں ان رابطوں میں تیزی لائے جائے گی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری اگلے مرحلے میں پنجاب میں ناراض رہنماؤں اور کارکنان سے رابطے کریں گے اس حوالے سے انہوں نے بعض لوگوں کو اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں ۔