نیب اور ایف آئی اے سندھ حکومت کا کام متاثر کر رہے ہیں، شہلا رضا

سندھ کے وزراء وفاقی اداروں کی کارروائیوں سے مطمئن نہیں۔ چھاپوں کے دوران افسران کو ہراساں کیا جا رہا ہے،گفتگو

اتوار 13 ستمبر 2015 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے سندھ حکومت کا کام متاثر کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں نے متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ رینجرز کو گرفتاری اور تفتیش کے اختیارات دیئے جائیں جب تک لیاری میں آپریشن ہوتا رہا ایم کیو ایم کو اس سے اعتراض نہیں تھا۔

آپریشن کو وسعت دیئے جانے پر اعتراضات شروع ہوئے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے سندھ کے وزراء وفاقی اداروں کی کارروائیوں سے مطمئن نہیں ہیں اور محکموں کے افسران بھی خوفزدہ ہیں۔ چھاپوں کے دوران افسران کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں سند حکومت سے تعلق رکھنے والے محکمے اپنا کام کیسے جاری رکھ سکیں گے۔ 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے باعث پیپلزپارٹی کو پنجاب میں ہرایا گیا اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے تنظیمی معاملات پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :