بھارت نے اسرائیل سے دس ڈرون طیارے خریدنے کے لئے منصوبہ کی منظوری دیدی،رپورٹ

اتوار 13 ستمبر 2015 13:47

بھارت نے اسرائیل سے دس ڈرون طیارے خریدنے کے لئے منصوبہ کی منظوری دیدی،رپورٹ

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) بھارت نے اسرائیل سے دس ڈرون طیارے خریدنے کے لئے چالیس کروڑ ڈالر مالیت منصوبہ کی منظوری دیدی ہے ۔ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں فوجی مقاصد کے لئے اسرائیلی حکومت سے دس ڈرون طیارے خریدنے کے لئے چالیس کروڑ ڈالر مالیت کا منصوبہ منظور کر لیا ہے ، یہ ڈرون طیارے جنگی، امدادی اور جاسوسی کے امورانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدارنے اپنا نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا کہ اس منصوبے پرعمل درآمد کی نگرانی کی ذمہ داری اعلی سرکاری عہدیداروں کے سپرد کی گئی ہے اورآئندہ ایک سال کے اندریہ ڈرون طیارے ہندوستانی فضائیہ کو مل جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق دوہزاربارہ میں بھی ہندوستان کی مسلح افواج نے اسی طرح کا ایک منصوبہ پیش کیا تھا لیکن اس کو سیاسی حمایت اور تائید نہیں مل سکی تھی ۔ اسرائیلی حکومت کی ایرواسپیس صنعت کا ایک اعلی عہدیدار ہندوستان کو ڈرون طیاروں کی فروخت کے معاہدے کے بارے میں مزید اورحتمی بات چیت کے لئے اس وقت نئی دہلی میں ہے۔واضح رہے کہ بھارت روس اوراسرائیل سے زیادہ تر اسلحہ حاصل کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :