شرح سود میں کمی کے فیصلے سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، تاجر برادری

اتوار 13 ستمبر 2015 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) تاجر و صنعت کار برادری نے پالیسی ریٹ میں 50بلیسک پوائنٹس کی کمی کے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فیصلے کو سراہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی کے فیصلے سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی وقت کی ضرورت تھی اور سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کا فیصلہ بروقت کیا ہے جس سے ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے توانائی کے مسائل کا جلد خاتمہ ضروری ہے تاکہ صنعتی شعبہ کی استعدادکار سے بھرپور استفادہ کے نتیجے میں قومی آمدنی کو بڑھایا جاسکے