دنیا کا اونچا ترین جوڑا، جن کے قد کی مجموعی اونچائی۔۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 14:10

دنیا کا  اونچا ترین جوڑا، جن کے قد کی مجموعی اونچائی۔۔۔۔

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء)دنیا کے اونچے ترین جوڑے کے قد کی مجموعی اونچائی 13 فٹ اور 10.72انچ ہے یعنی 4.2میٹر سے زیادہ۔ بیجنگ کے سن منگ اور ژویان نے دنیا کے اونچے ترین شادی شدہ جوڑے کے طور پر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔انہوں نے پچھلے جوڑے کا ریکارڈ صرف 4.37سینٹی میٹر سے توڑا ہے۔ حیرت انگیز طور پر سن منگ کا قد 7 فٹ اور 8.9انچ جبکہ اس کی بیوی کا قد 6 فٹ اور 1.7انچ ہے۔

اس جوڑے نے اعتراف کیا کہ انہیں روزمرہ کے دوران کار یا جہاز سے سفر کرتے ہوئے مشکل کا سامنا کرتا پڑتا ہےتاہم وہ ان مشکلات کےعادی ہو چکے ہیں۔ سن اور ژو دونوں کھلاڑی ہیں۔ سن باسکٹ بال کا کھلاڑی ہے جبکہ ژو ہینڈ بال کھیلتی ہے۔دونوں کی ملاقات 2009 میں چین کے نیشنل گیمز کے دوران ہوئی اور دونوں نے 2013 میں شادی کر لی۔

(جاری ہے)

سن منگ نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کی پریزنٹیشن کے دوران بتایا کہ چین ایک مختلف ملک اور مختلف تہذیب ہے۔

چین میں آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ اگر آپ لمبے ہو تو آپ کو شادی بھی کسی لمبی یعنی 5 فٹ سے اونچی عورت سے کرنی چاہیے مگر میرے ماں باپ نے کہا کہ تم ایسا نہیں کرو گے بلکہ کوئی اونچی لڑکی ڈھونڈ کر اس سےشادی کرو گے۔ ژو نے کہا کہ مجھے امید تھی میری شادی مجھ سے بھی لمبے سے ہوگی لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ اتنے لمبے سے ہوگی۔