Live Updates

عمران خان نے بھی خواجہ احمد حسان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوارکی دستبرداری کانوٹس لے لیا

اتوار 13 ستمبر 2015 14:13

عمران خان نے بھی خواجہ احمد حسان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے امیدوارکی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنما خواجہ احمد حسان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار کی دستبرداری کاسختی سے نوٹس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان کو بیرون ملک دورے کے دوران یوسی 107سے (ن) لیگ کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کے مقابلے میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی دستبرداری کا علم ہوا جس پر انہوں نے نوٹس لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو وطن واپسی پر اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات