عدالتی احکامات کے باوجود پیمرا کے مستقل چیئرمین کی تقرری کا عمل مکمل نہ ہو سکا

اتوار 13 ستمبر 2015 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) وفاقی حکومت عدالتی احکامات کے باوجود پیمرا کے مستقل چیئرمین کی تقرری کا عمل مکمل نہیں کر سکی ہے حکومت نے اس حوالے سے اشتہارات بھی دیئے تھے تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین کی درخواست اور دیگر مقدمات میں الجھنے کی وجہ سے مستقل چیئرمین کی تقرری والا معاملہ تاحال کٹھائی میں پڑا ہوا ہے سپریم کورٹ نے مستقل چیئرمین کی تقرری کا حکم دیا تھا ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کو تاحال کوئی قابل ذکر شخصیت نہیں مل سکی ہے کہ جس کا تقرر بطور مستقل چیئرمین کے کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :