اٹلی کی فلاویا پنیٹا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اتوار 13 ستمبر 2015 14:40

اٹلی کی فلاویا پنیٹا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء)نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں اطالوی ٹینس اسٹار فلاویا پنیٹا نے ہم وطن کھلاڑی رابرٹاویچی کوشکست دے کر پہلی بار گرینڈ سلم سنگل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ان کی جیت کا اسکور سات چھ اور چھ دو رہا۔33سالہ پنیٹا گرینڈ سلم چیمپئن جیتنے والی پہلی عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئی ہیں۔ فلاویا پنیٹا نییوایس اوپن ویمن فائنل کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔