لاہور ، سری لنکن ٹیم پر حملے میں شہید ہونے والے وارڈن کی یاد میں کرکٹ میچ کھیلا گیا

اتوار 13 ستمبر 2015 14:41

لاہور ، سری لنکن ٹیم پر حملے میں شہید ہونے والے وارڈن کی یاد میں کرکٹ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر ۔2015ء ) سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے وارڈن محمد تنویر کی یاد میں وارڈنز کی ٹیم اور نجی کمپنی کی ٹیم کے درمیان آج کرکٹ میچ کھیلا گیا ۔

(جاری ہے)

3مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے وارڈن محمد تنویر کی یاد میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں نجی کمپنی اور ٹریفک وارڈنز گروپ کے بیچ کھیلا گیا، میچ کا نتیجہ تو ڈرا کی صورت میں نکلا مگر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ شہید محمد تنویر کی یاد میں میچ کھیلا گیا اور اس کو اور اس کی قربانی کو فراموش نہیں کیا گیا ۔ اس طرح سے اس کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :