ترک وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری اور تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم کا اظہار

اتوار 13 ستمبر 2015 15:09

ترک وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری اور تعاون کو مزید ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری اور تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفرجھگڑا سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے انقرہ میں ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے پانچویں STATUORY کانگریس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اقبال ظفرجھگڑا وزیراعظم نوازشریف کی ہدایات پر ترکی کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ وزیراعظم کی طرف سے کانگریس کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترک وزیراعظم داؤد اوگلو نے ترکی اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کو بھی اجاگر کیااقبال ظفرجھگڑا نے دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار سیاسی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :