سری نگر: کشمیری طلبہ کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 15:17

سری نگر: کشمیری طلبہ کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

سرینگر .....مقبوضہ کشمیر میں میراتھن کے دوران کشمیری طلبہ نے ایک بار پھر آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگادئیے جس کے بعد بھارتی فورسز نے کشمیری طلبہ پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے حضرت بل میں میراتھن کے دوران کشمیری طلبہ آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ بھارتی فورسز سے یہ برداشت نہ ہوا اور انھوں نے نہتے طلبہ پر لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی۔ طلبہ نے جواب میں بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ بگ کشمیر میراتھن ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔