تحریک انصاف خیبرپختونخوا ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی
ضیا الله آفریدی کے جیل جانے سے زیادہ تر پی ٹی آئی کارکن حکومت کے مخالف ہوگئے ضیاء الله آفریدی کے وزیراعلیٰ کو دھمکی آمیز پیغامات، وزیراعلیٰ کی ضلع ناظم پشاور، علی امین گنڈا پور اور دیگر ممبران اسمبلی کو ضیااللہ آفریدی سے ملاقات کی ہدایت
اتوار 13 ستمبر 2015 15:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف خیبرپختونخوا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی‘ سابق ایم پی اے ضیاء الله آفریدی کی کرپشن کے الزامات میں جیل جانے کے بعد زیادہ تر پی ٹی آئی کارکن صوبائی حکومت کے مخالف ہوگئے‘ ضیاء الله آفریدی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے کو جیل سے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد وزیراعلیٰ نے ضلع ناظم پشاور، علی امین گنڈا پور اور دیگر ممبران اسمبلی کو جیل میں ملاقات کرنے کا کہا تاکہ آفریدی اور پرویز خٹک میں صلح کروائی جائے اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکنوں کی جانب سے عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا جس کا پارٹی قائد عمران خان نے بھی نوٹس لیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا اعظم سواتی جو کہ اپنے بھتیجے کو ضلع ناظم مانسہرہ بنانا چاہتے تھے جس میں وہ ناکام ہوئے اور عمران خان نے ضلع ناظم کا ٹکٹ ضلعی صدر شفاعت خان کو دیا پی ٹی آئی سے منتخب ہونے والے اعظم سواتی کے بھتیجے شہریار خان نے پارٹی ٹکٹ نہ دینے پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ۔(جاری ہے)
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پارٹی اختلافات اب کھل کر سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں اور دیرینہ کارکن اب پارٹی کی صوبائی قیادت سے نالاں نظر آتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.