رواں مالی سال دو ماہ کے دوران ترسیلات زر میں پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تین ارب انیس کروڑ ڈالر وطن بھیجے

اتوار 13 ستمبر 2015 15:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) رواں مالی سال دو ماہ کے دوران ترسیلات زر میں پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تین ارب انیس کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی اور اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تین ارب انیس کروڑ ڈالر ارسال کیے، گذشتہ سال اس عرصے میں تین ارب دو کروڑ ڈالر ترسیل کیے گئے تھے۔ گذشتہ ماہ ایک ارب باون کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے، جو اگست دوہزار چودہ کے مقابلے میں تیرہ فیصد زیادہ ہیں، رواں مالی سال دوماہ کے دوران سعودی عرب سے اڑتالیس کروڑ ڈالر،متحدہ عرب امارات سے اکتیس کروڑ ڈالر اور امریکا سے انیس کروڑ ڈالر ارسال کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :