چوہدری محمدسرور نے کا غذات نامزدگی واپس لینے پر2بلدیاتی امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

3دن میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر پارٹی رکنیت ختم کر نے کا فیصلہ ‘ایتھکس اینڈ ڈسپلنری کمیٹی کو2روز میں رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت

اتوار 13 ستمبر 2015 15:56

چوہدری محمدسرور نے کا غذات نامزدگی واپس لینے پر2بلدیاتی امیدواروں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے چےئر مین اور وائس چےئر مین شپ کے امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ‘3دن میں تسلی بخش جواب نہ دینے پر پارٹی رکنیت ختم کر نے کا فیصلہ جبکہ پارٹی کی‘ایتھکس اینڈ ڈسپلنری کمیٹیکو بھی سارے معاملے کی انکوئری کر کے2روز میں رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے لاہور میں (ن) لیگ کے خواجہ احمد احسان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی واپس لینے والے تحر یک انصاف کے یوسی کی چےئر مین شپ کے امیدوار و جنرل سیکرٹری یونین کونسل 107محمدنوازچوہدری اور وائس چےئر مین شپ کے امیدوار وتحر یک انصاف علامہ اقبال ٹاؤن کے نائب صدر رانا محمد اصغر کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور دونوں امیدواروں سے 3دن میں کاغذات واپس لینے کی وجوہات کے حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر دونوں کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم کر دی جائیگی جبکہ دوسری طرف تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے والے چےئر مین اور وائس چےئر مین شپ کے امیدواروں کے معاملے پر پارٹی کی ایتھکس اینڈ ڈسپلنری کمیٹی کو بھی سارے معاملے کی انکوئری کر کے2روز میں رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کر دی ہے۔