جنرل راحیل شریف کی کامیابی سے قوم کا مستقبل منسوب ہے،امتیاز رانجھا

پہلے گورا انگیریز ہم پر مسلط تھا اور اب کالے انگیریز ان سے بھی بدتر سلوک عوام کے ساتھ روا رکھے ہوئے ہیں،میڈیا سے بات چیت

اتوار 13 ستمبر 2015 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اور وزیر اعظم کے سابق مشیر چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی کامیابی سے قوم کا مستقبل منسوب ہے، کرپٹ عناصر پر ہاتھ ڈالنے سے ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں،کرپٹ مافیا یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ اگر انہیں کچھ کہا گیاتوقومی سلامتی خطرے سے دوچار ہو جائیگی ایسی قطعاً کوئی بات نہیں یہ باتیں صرف چوری کا مال ہضم کرنے کے لئے ہورہی ہیں ،قوم اب چوروں لٹیروں اور دھوکہ بازوں سے تنگ آچکی ہے کیونکہ کرپٹ عناصر کی جڑیں اور تانے بانے بہت گہرے اور ایک دوسرے سے ملتے ہیں جمہوریت کے نام پر پچھلے 60سالوں سے عوام کے ساتھ جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ، اتوار کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امتیاز رانجھانے کہا کہ بدقسمتی سے اکثر لیڈر ڈکٹیٹروں نے اپنے اپنے دور میں نظریہ ضرورت کے تحت تیار کئے ،اکثریت سیاستدانوں میں نہ سیاسی سوچ ہے اور نہ قوم کا احساس یہ ڈکٹیٹروں کی ضرورت تھی انہوں نے اپنے مفاد کو دوام بخشنے کے لئے ہر دور میں خوشامدیوں اور درباریوں کی ایک ٹیم تیار کی جنہیں اس دور میں سیاستدان کا نام دے دیا گیا ،اکثر سیاسی لوگ ملک بننے کے بعد کسی نہ کسی طریقے سے ختم کر دیئے گئے، قوم کی نظریں جنرل راحیل شریف کی طرف لگی ہوئی ہیں اللہ کرے کہ وہ کامیاب ہو جائیں انکی کامیابی ایک نئی صبح اور اصل آزادی سے روشناس ہوگی،ابھی تک نہ قوم آزاد ہے اور نہ ہماری پالیسیاں آزاد ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے گورا انگیریز ہم پر مسلط تھا اور اب کالے انگیریز ان سے بھی بدتر سلوک عوام کے ساتھ روا رکھے ہوئے ہیں،قوم کو ہر سطح پر جنرل راحیل شریف اور انکی ٹیم کا ساتھ دینا ہو گا اگر اس دفعہ خدانخواستہ کرپٹ مافیا اور جمہوریت کی آڑ میں واردات کرنے والوں کو ختم نہ گیا تو پھر آزادی ،خوشحالی ،انصاف اور انسانی حقوق کا حصول محض ایک خواب بن کر رہ جائے گا اور ملک جس مقصد کے لئے حاصل کیا گیا تھا اس مقصد کا حصول مشکل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :