سیلفی لینے کا شوق۔ ایک عورت کی زندگی بچا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 16:43

سیلفی لینے کا شوق۔ ایک عورت کی زندگی بچا گیا

اوٹاوہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء)اوٹاہ سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کو ، جس کی کار پہاڑی پر سے گر گئی تھی، بچالیاگیا ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپنسر ڈرائیڈن اور کلیو جیکسن سالٹ لیک سیٹی کے جنوب مغرب میں امریکن کینیون پر سفر کر رہے تھے۔ ایک مقام پر دونوں سیلفی لینے رکے تو انہیں ایک عورت کی آوازیں آئیں جو مدد کے لیے پکار رہی تھی۔

سپسنر نے جواب میں آواز دی کہ تمہیں حقیقتاً مدد کی ضرورت ہے؟ جواب میں ایک عورت کی آواز آئی کہ مجھے ہنگامی مدد کی ضرورت ہے فوراً 911 کو کال کرو۔

(جاری ہے)

20 سالہ سپینسر مزید نیچے گیا تو اسے گاڑی میں پھنسی عورت نظر آ گئی۔ اس گاڑی کا دو دن پہلے ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور گاڑی پہاڑی سے سینکڑوں فٹ گر گئی تھی، ساری گاڑی تباہ ہوگئی تھی بس اس کا ڈرائیونگ سیٹ والا حصہ بچا تھا، جس میں ہائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ ہیتھر بلیک ویلڈر پھنسی ہوئی تھی۔

ہیتھر خون میں لت پت تھی اور خون بھی خشک ہوچکا تھا۔ہیتھر کے ہاتھ اور پاؤں بھی حرکت نہیں کر رہے تھے اور کمر میں بھی شدید درد تھا۔ سپنسر کا کہنا ہے کہ مجھے لگا شاید وہ کچھ گھنٹوں سے یہاں پھنسی ہو مگر بعد میں ہیتھر نے بتایا کہ وہ دو دن سے یہاں پھنسی ہوئی تھی۔