جاپان کا انوکھا وارا فیسٹیول

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 16:50

جاپان کا انوکھا وارا فیسٹیول

نیگاٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء)جاپان کی نیگاٹا پریفیکچر میں چاول کے بچ جانے والے بھوسے یا تیلیوں کو انوکھے انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے ہر 31 اگست کو وارا یا چاول کی تیلیوں کا فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے(جاپانی زبان میں وارا چاول کی تیلی کو کہا جاتاہے)۔اس فیسٹیول میں لکڑی کے بڑے بڑے فریموں پر چاول کی تیلیوں کی مدد سے انوکھے اور بہت بڑے بڑے مجسمے بنائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مجسمے اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ لوگ ان پر کھڑے ہوکر تصاویر بھی بنواتے ہیں۔ اس سال ایک مقامی مجسمہ ساز ایمی گوڈا نے ڈائنوسار کا بہت بڑا مجسمہ بنایا ہے،جسے سب مجسموں سے زیادہ سراہا جا رہا ہے۔ایمی کی تخلیقات کی بدولت وارا آرٹ فیسٹیول انٹرنیٹ پر بھی بہت مشہور ہو گیا ہے۔ایمی گوڈا اور دوسرے تمام لوگوں کے بنائے مجسمے نومبر کے شروع تک نیگاٹا شہر کے ایک پارک میں رکھے رہیں گے، جہاں لوگ ان مجسموں کو دیکھنے کے ساتھ ساتھ ان پر کھڑے ہو کر تصاویر بھی بنواسکتے ہیں۔