حیرت انگیز طریقے سے بنی تھری ڈی پورٹریٹ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 ستمبر 2015 16:50

حیرت انگیز طریقے سے بنی تھری ڈی پورٹریٹ

چونگ کنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء)چونگ کنگ سے تعلق رکھنے والے ایک فنکار نے ڈھائی ماہ لگا کر مائیکل اینجلو کے فن پارے ڈیوڈ کی ایک 3 ڈی پورٹریٹ بنائی ہے۔ اس پورٹریٹ کی خاس بات یہ ہے کہ اسے 87,000ٹوتھ پکس سے بنایا گیاہے۔اس پورٹریٹ میں صرف ٹوتھ پکس کی چھوٹی سٹکس استعمال کی گئیں ہیں۔ 68 سالہ ٹینگ جیالو کا تعلق چین کے ہیچوان ضلع ہے ہے۔

(جاری ہے)

اس نے ایک دوست کی مدد سے ڈھائی ماہ میں87,000 ٹوتھ پکس سےاس تصویر کو بنایا ہے۔ ٹینگ جیالو نے بتایا کہ دوسال پہلے اس نے تجرباتی طور پر اپنی تصاویر میں بہت سی عام چیزوں کا استعمال کیا تھا۔ اس نے مٹر کے دانوں، سروں کے بیج، ناخن، بٹن اور روئی کو بھی اپنی مختلف تصاویر میں استعمال کیا ہے۔ ٹینگ کے فن پاروں کی نمائش چونگ کنک میں ہو رہی ہے، جہاں نمائش دیکھنے والے اس کے فن پاروں خصوصاً ڈیوڈ کی پورٹریٹ میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔