مشرف نے خواتین پر تشدد کی لہر روکنے کے لئے این جی اوز کو ایک کروڑ روپے دیئے

اتوار 13 ستمبر 2015 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) مشرف دور حکومت میں پاکستان کی خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے مہم شروع کرنے کے نام پر غیر سرکاری تنظیموں کو 98 لاکھ روپے سے زائد فنڈز فراہم کئے گئے جن کا ریکارڈ اب موجود بھی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

آڈٹ حکام نے اب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ این جی اوز کو فنڈز کی فراہمی کے لئے طریقہ کار بنایا جائے اور ان کے اخراجات کا آڈٹ کرایا جائے ۔