نندی پور پاور پراجیکٹ کے آڈٹ کے انتظامات مکمل

منصوبے کی مالیاتی تحقیقات کیلئے جلد ہی آدیٹر تعینات کر دیئے جائیں گے۔ آڈیٹر جنرل

اتوار 13 ستمبر 2015 17:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) ایڈیٹر جنرل آف پاکستان نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے آڈٹ کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں‘ منصوبے کی مالیاتی تحقیقات کیلئے جلد ہی آدیٹر تعینات کر دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل آفس کے ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے نندی پور پاور پراجیکٹ پر خرچ کئے جانے والے 81 ارب روپے کے باوجود پراجیکٹ کی ناکامی کے بعد وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر منصوبے کا آڈٹ کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے اور اگلے ہفتے آڈیٹرز کی ٹیم منصوبے کی دستاویزات کا معائنہ کرنے کیلئے روانہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا دعویٰ ہے کہ نندی پور منصوبے پر 51 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ دیگر ذرائع منصوبے پر 81 ارب روپے خرچ ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور منصوبے کی ناکامی میں سابقہ دور کے وزیر قانون کو بھی ذمہ دار بتایا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ آڈٹ حکام اس حوالے سے جلد ہی رپورت تیار کر لے گی۔