مشرف نے بیٹے کی قومی ٹیم میں سلیکشن پر سوال کیا تھا ، توقیر ضیاء

اتوار 13 ستمبر 2015 17:34

مشرف نے بیٹے کی قومی ٹیم میں سلیکشن پر سوال کیا تھا ، توقیر ضیاء

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین اور سابق کور کمانڈر منگلا لیفٹنٹ جنرل (ر) توقیر ضیاء نے بورڈ کا عہدہ چھوڑنے کے 12سال بعد انکشاف کیا ہے کہ اس وقت کے صدر جنرل پرویز مشرف نے ان کے بیٹے جنید ضیاء کی قومی ٹیم میں سلیکشن پر ان سے سوال کیا تھا ۔

(جاری ہے)

مشرف کی اس بات سے ان کی دیانت داری اور ساکھ پر آنچ آئی جس کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو کے دوران توقیر ضیاء نے کہا کہ اس وقت کے کپتان انضمام الحق،کوچ جاوید میاں داد اور منیجر ہارون رشید نے ان سے 45 منٹ کی بحث کے بعد جنید ضیاء کو نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے ٹیم میں شامل کیا تھا حالانکہ وہ انہیں شامل کرنے کے حق میں نہیں تھے ۔