یو این ایچ سی آر کی جانب سے رواں سال پاکستان سے واپس جانے والے 53 ہزار 166 رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو سہولیات کی فراہمی

اتوار 13 ستمبر 2015 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرکے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے رواں سال پاکستان سے واپس جانے والے 53 ہزار 166 رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو سہولیات فراہم کی ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے اتوار کو یہاں ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پناہ گزینوں کے ادارے کی رضا کارانہ واپسی پروگرام کے تحت رواں سال خیبرپختونخوا سے تقریباً 27 ہزار 234 رجسٹرڈ افغان مہاجرین اپنے آبائی وطن جا چکے ہیں۔ اسی طرح پنجاب سے 11 ہزار 258، سندھ سے 4 ہزار 295، بلوچستان سے 6 ہزار 255، اسلام آباد 740 جبکہ آزاد جموں و کشمیر سے 2 ہزار 884 افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :