دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں نے قوم کو مایوسی کی دلدل سے نکال کر نئی امید دی ہے، میاں شاہدی

اتوار 13 ستمبر 2015 17:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاں شاہد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت اورمسلح افواج کی کارروائیوں نے قوم کو مایوسی کی دلدل سے نکال کر نئی امید دی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ان اقدامات سے ملک بھر میں امن آ رہا ہے جبکہ عوام اور کاروباری برادری کے اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت اورمسلح افواج کی کاروائیوں سے عوام اور کاروباری برادری کے علاوہ غیر ملکی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جس سے معیشت مستحکم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فوج اورسیکورٹی اداروں کی قربانیوں کے سبب شہری و یہی علاقوں میں دہشت گردی کم ہو رہی ہے۔