علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوسرے سمسٹر کی ورکشاپس (کل) شروع ہوں گی

اتوار 13 ستمبر 2015 17:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز کے زیر اہتمام پی جی ڈی/ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز پروگرام کے دوسرے سمسٹر کی ورکشاپس (کل) پیرسے شروع ہوں گی جو 20 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

دوسرے سمسٹرمیں پیش کئے جانے والے کورسز میں جینڈر سٹڈیز میں تحقیق کے طریقے جینڈر میں اطلاقی اعداد و شمار صنفی عدم مساوات پر حقوق نسواں کی بحث تحریک نسواں اور اسلام، سماجی تھیوری اور صنفی مسائل کی سوشیالوجی شامل ہیں۔

ورکشاپس روزانہ صبح 9۔بجے شروع ہوں گی۔ پشاور لاہور کراچی ڈیرہ غازی خان گجرانوالہ فیصل آباد ملتان اور مظفر آباد ریجنز کے طلباء و طالبات اپنے اپنے ریجنز میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان ورکشاپس میں شرکت کرسکیں گے جبکہ باقی تمام ریجنز کے طلباء و طالبات اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس کے ڈبلیو ایم ذکی آڈیٹوریم میں ورکشاپس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :