بلاول بھٹو پنجاب کے دورے کا پہلا مر حلہ مکمل کر نے کے بعد دوبئی روانہ،عید کے بعد رحیم یار خان سے بلدیاتی انتخابات کیلئے جلسوں سے خطابات کا آغاز کر یں گے

اتوار 13 ستمبر 2015 19:46

بلاول بھٹو پنجاب کے دورے کا پہلا مر حلہ مکمل کر نے کے بعد دوبئی روانہ،عید ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو پنجاب کے دورے کا پہلا مر حلہ مکمل کر نے کے بعد دوبئی روانہ ‘عید کے بعد رحیم یار خان سے بلدیاتی انتخابات کیلئے جلسوں سے خطابات کا آغاز کر یں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز بلاول بھٹو کی لاہور سے روانگی کے موقعہ پر اےئر پورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے گئے اور بلاول بھٹو‘فر یال تالپور او ر بختاور بھٹو کو پیپلزپارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں نے رخصت کیا اور وہ دوبئی میں اپنے والد آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کر یں گے ۔