افغان خفیہ ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کی کوشش ناکام،وفاقی دارلحکومت کے علاقے ترنول سے برآمد ہونے والاخطرناک آتشی اسلحہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس نے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے جمع کر رکھا تھا،ذرائع
اتوار 13 ستمبر 2015 20:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) وفاقی دارلحکومت کے علاقے ترنول سے برآمد کیا گیا اسلحہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے جمع کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں دہشتگردی پھیلا کر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی کرکے افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانیکا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ملنے والا بارود اور خطرناک آتشی اسلحہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس نے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے جمع کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز حساس اداروں ، رینجرز اور پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، 2من سے زائد بارود، ڈیٹونیٹرز اور تاریں برآمد کرلیں۔کا میاب کارروائی میں پانچ دہشتگردوں سمیت انہتر افراد کو گرفتار کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.