ٹھٹھہ ‘دکان سے انکم سپورٹ پروگرام کے 600 کارڈ ز‘3 لاکھ نقدی او ر100شناختی کارڈ برآمد ‘ 3 ملزمان گرفتار

اتوار 13 ستمبر 2015 21:06

ٹھٹھہ ‘دکان سے انکم سپورٹ پروگرام کے 600 کارڈ ز‘3 لاکھ نقدی او ر100شناختی ..

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء)ٹھٹھہ پولیس نے ایک دکان پرچھاپا مارکرسیکڑوں کی تعداد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈز،تین لاکھ روپے نقدی اور ایک سو شناختی کارڈ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ کے مفلسوں کوبے نظیر انکم سپورٹ کارڈ کے نام پر لوٹا جاتا رہااور انہیں خبر بھی نہ ہوئی کہ چھ ماہ سے ان کے نام پر آنے والی رقم چند ضمیر فروش اپنی جیبوں میں ڈالتے رہے ہیں۔

ملزمان چھ سو غریبوں کے بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ دبائے بیٹھے تھے اور ہر کارڈ کے 1500روپے میں سے ساڑھے سات سو کھاجاتے،یعنی ہر مہینے ساڑھے چار لاکھ روپے کا چونا لگایا اور چھ ماہ میں ستائیس لاکھ روپے ڈکار گئے۔خفیہ اطلاع پر پولیس نے اٹھایا تو کھایا پیا سب اگل دیا،چھ سو بے نظیر انکم سپورٹ کارڈز کے ساتھ تین لاکھ روپے کیش اور سو شناختی کارڈز بھی برآمد کرلیے اور حوالات کی ہوا کھانے بھیج دیا۔