آسٹریلیا نے پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ کو8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 3-2سے جیت لی

اتوار 13 ستمبر 2015 21:06

آسٹریلیا نے پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ کو8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 3-2سے ..

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء)آسٹریلیا نے پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے میں انگلینڈ کو8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 3-2سے جیت لی ،کینگروز نے 139رنز کا آسان ہدف24.2اوورز میں 2وکٹوں پر حاصل کر لیا،آسٹریلیا کی جانب سے آرون فنچ 70اور جارج بیلی41رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 33اوورز میں 138رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،انگلینڈ کی جانب سے سٹوکس 42ارور عادل رشید 35رنز بنا کر نمایاں بنے باز رہے آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 4پٹ کمنز نے 3اور مچل سٹارک اور اشٹن ایگر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،آسٹریلیا کے مچل مارش کو مین آف دی میچ اور میں آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں غلط ثابت ہوا اور انگلینڈ کی پورای ٹیم 33اوورز میں 138رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،انگلش کپتان ایون مورگن سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہو گئے ، انگلینڈ کی جانب سے سٹوکس 42، عادل رشید 35،ٹیلر 12،ووڈ13اور بر سٹو 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے شین مارش نے 4پٹ کمنز نے 3اور مچل سٹارک اور اشٹن ایگر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں آسٹریلیا نے 139رنز کا ہدف 24.2اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،آسٹریلیا کی جانب سے آرون فنچ 70اور جارج بیلی41رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،جبکہ جوئے برنز صفر اور سٹیون سمتھ 12رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور ڈیوڈ ویلے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ ایشز سیریز میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔