Live Updates

تحر یک انصاف ”رونا “بندکر یں اور11اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں مقابلہ کر ے ‘پہلے عوام نے 93ہزار اب ڈیڑھ لاکھ ووٹ دیں گے ‘جوڈیشل کمیشن کے بعد اب ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو شکست دیں گے‘ہم نے لاہور سمیت پورے ملک کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل کاخاتمہ کر کے ملک کو تر قی وخوشخالی کی راہ پر گامزن کیا جا ئیگا ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اور این اے 122 میں (ن) لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق کا مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب

اتوار 13 ستمبر 2015 22:37

تحر یک انصاف ”رونا “بندکر یں اور11اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں مقابلہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ”رونا “بندکر یں اور11اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں مقابلہ کر ے ‘پہلے عوام نے 93ہزار اب ڈیڑھ لاکھ ووٹ دیں گے ‘جوڈیشل کمیشن میں بھی تحر یک انصاف کو شکست ہوئی اب بھی ہمارے خلاف اٹھے والی انگلی کو عوام طاقت سے توڑ دیں گے‘ہم نے لاہور سمیت پورے ملک کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل کاخاتمہ کر کے ملک کو تر قی وخوشخالی کی راہ پر گامزن کیا جا ئیگا ۔

وہ اتوار کے روز لاہور میں اپنے حلقے میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کو ہر بات پر دھاندلی کا شور مچانے کی عادت پڑی چکی ہے اور ابھی میر ے حلقے میں ضمنی انتخابات ہوئے نہیں مگر تحر یک انصاف نے پہلے ہی رونا شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام (ن) لیگ کے ساتھ ہیں اس لیے تحر یک انصاف کو ضمنی انتخابات میں عبر تناک شکست ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم لاہور کی تر قی پر تر قیاتی فنڈز خرچ کرتے ہیں تو تحر یک انصاف والوں کے سواپوری عوام خوش ہو تی ہے اور ہم نے پہلے بھی کہا اب بھی کہتے ہیں کہ لاہور کی ترقی پر کروڑوں نہیں اربوں روپے لگائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات