وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ملتان دھماکے کی شدیدمذمت ، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی

اتوار 13 ستمبر 2015 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13ستمبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملتان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملتان میں ہونیوالے دھماکے اور اس کے نتجے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیر داخلہ نے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیر داخلہ نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی مغفرت کیلئے اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔