لاہور،کینال روڈ پر ناکے پر نہ رکنے پر پولیس اہلکارں کی فائرنگ سے 20سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا ،فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے ، واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں گی ‘ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف

اتوار 13 ستمبر 2015 23:53

لاہور،کینال روڈ پر ناکے پر نہ رکنے پر پولیس اہلکارں کی فائرنگ سے 20سالہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13ستمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کینال روڈ پر ناکے پر نہ رکنے پر پولیس اہلکارں کی فائرنگ سے 20سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا ،فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ بیس سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان زمران کو کینال روڈ پر ایف سی ناکے پرپولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن نوجوان آگے نکل گیا جس پر پولیس اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی ۔

فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

زخمی نوجوان زمران نے بتایا کہ وہ ایک ہفتہ قبل دبئی سے آیا ہے۔ موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ پولیس اہلکاروں نے ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا لیکن کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے خوف کے مارے ناکے سے آگے نکل گیا اور پولیس اہلکاروں نے پیچھے سے فائرنگ کر دی ۔

اس سلسلہ میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اوراس کی تحقیقات کرائی جائیں گی ۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا پولیس نے ہی ناکہ لگایا ہوا تھاکہ یا پولیس وردی میں کوئی اور عناصر تھے اور اس حوالے سے تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :