ملتان دھماکہ ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 10:43

ملتان دھماکہ ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء) : گذشتہ روز ملتان بم دھماکے میں جاں بحق ہونےوالوں کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ، جبکہ دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق دھماکے میں 6 سے 7 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔وہاڑی چوک پر گذشتہ شام بم دھماکاہوا جس میں چار سال کےبچے اور 2 خواتین سمیت11افراد جاں بحق ہو گئے۔

نشتر اسپتال میں زیر علاج 58 زخمیوں میں سے 19 زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے،دھماکاخیز مواد میں آگ لگانے والا کیمیکل بھی شامل تھا۔دھماکے کے مقام پر 2 فٹ 3 انچ چوڑا اور 5 انچ گہرا گڑا پڑا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور بارودی مواد کو بیگ میں لے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے۔حملہ آور کس مقام کو اپنا ہدف بنانا چاہتے تھے اس حوالے سے تحقیقات ابھی کی جارہی ہیں۔جبکہ جائے وقوع سے ملنے والی دو مشکوک لاشوں کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادئیے گئےہیں ۔ تاہم واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا.

متعلقہ عنوان :