نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو شکست دے کر یوایس اوپن جیت لیا
پیر 14 ستمبر 2015 10:50
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ یوایس اوپن میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکو وچ نے ایک سخت مقابلے کے بعد ورلڈ نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو 4-6، 7-5، 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر رواں سال اپنا تیسرا گرینڈ سلیم حاصل کیا۔ یہ جوکووچ کا مجموعی طور پر دسواں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔
(جاری ہے)
اس سے قبل انھوں نے رواں سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن فرنچ اوپن کے فائنل میں شکست سے دو چار ہو گئے تھے ۔
2009ء کے بعد راجر فیڈرر پہلی بار یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے تھے ۔ نواک جوکووچ نے اپنی جیت کے بعد کہا کہ فیڈرر جو کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ وہ اب بھی بہتری کی جانب مائل ہیں اور انکے دل میں فیڈرر کیلیے زبردست عزت ہے۔ اس موقع پر17 گرینڈ سلیم جیتنے والے راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ نواک ہارڈ کورٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں اور ذہنی طور پر بھی بہت مضبوط ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.