ٹیسٹ کیریر کے مستقبل کا فیصلہ انگلینڈ سیریز کے بعد کروں گا : مصباح الحق

پیر 14 ستمبر 2015 11:04

ٹیسٹ کیریر کے مستقبل کا فیصلہ انگلینڈ سیریز کے بعد کروں گا : مصباح الحق

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کیریر کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل ہونا اعزاز کی بات ہے جب کہ انہیں پروٹوکول کے بغیر زندگی پسند ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 41 سالہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے نومبر 2014ء میں آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بننے پر خوشی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوا ۔

ٹیسٹ کپتان نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد مسقتبل کا فیصلہ کریں گے ۔ کامیاب ترین ملکی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ سادگی پسند ہیں اس لئے انہیں پروٹوکول اچھا نہیں لگتا ، جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے کیوں کہ ٹیم ورک کے بغیر جیت کا حصول مشکل ہو جاتا ہے ۔