فلم ”منٹو“کو شائقین نے پسندیدگی کی سند دیدی

پیر 14 ستمبر 2015 11:45

فلم ”منٹو“کو شائقین نے پسندیدگی کی سند دیدی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)مایہ ناز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم ”منٹو“کو شائقین نے پسندیدگی کی سند دے دی۔ کہتے ہیں کہ فلم دیکھ کر ایسا لگتا ہے ، منٹو زندہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

کون کہتا ہے منٹو مرگیا ہے؟منٹو زندہ ہے،منٹو زندہ ہے، پاکستانی فلم منٹو کی شاندار نمائش جاری ہے ، ہر شو، ہاؤس فل ، شائقین نے منٹو کو فل مارکس دے دیے۔سرمد کھوسٹ کی ایکٹنگ کے نمبر بھی کم نہیں۔منٹو دیکھنے والے کہتے ہیں کہ پاکستانی سینما پر بڑے عرصے بعد ایک میچور فلم دیکھنے کو ملی۔ گیارہ ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم منٹو کا کامیاب سفر کئی سنگ میل عبور کرتا دکھائی دیتا ہے۔