ہالی وڈ ہارر فلم ”نیوی سیلز ورسز زومبیز“ کا ٹریلر ریلیز

پیر 14 ستمبر 2015 12:03

ہالی وڈ ہارر فلم ”نیوی سیلز ورسز زومبیز“ کا ٹریلر ریلیز

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) ہالی ووڈ ہارر فلم نیوی سیلز ورسز زومبیز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،خوف اور دہشت سے بھرپور فلم پچیس ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ،ہالی ووڈ ہدایت کار اسٹنٹن بیرٹ کی ہارر فلم نیوی سیلز ورسز زومبیز کا نیا ٹریلر عوام میں مقبولیت حاصل کررہا ہے ،فلم کی کہانی امریکی نیوی کے اہلکاروں کے گرد گھومتی ہے جو لوگوں کو بچانے کیلئے زومبیر کے خلاف لڑتے ہیں ،فلم25 ستمبر کو دنیا بھر میں دہشت کے سائے پھیلانے آرہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :