بالی ووڈ فلم ” کالیا“ کے ری میک کی تیاریاں جاری

پیر 14 ستمبر 2015 12:03

بالی ووڈ فلم ” کالیا“ کے ری میک کی تیاریاں جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)برسوں پہلے آئی بگ بی کی فلم” کالیا “نے کھڑکی توڑ کامیابی حاصل کی اور اب اسی فلم کا ری میک تخلیق کیا جارہا ہے۔امیتابھ بچن کی شاندار اداکاری اور ایک سے بڑھ کر ایک زبردست ڈائیلاگز،لگ بھگ 34 برس پہلے آئی فلم کالیا کی یادیں اب تک پرستاروں کے ذہنوں میں ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ڈائیلاگز ہوئے مشہور ساتھ ہی ساتھ گانے بھی، ایسے میں جب بالی وڈ میں چل رہا ہے ری میک بنانے کا دور تو اصل فلم کالیا کے ہدایتکار تننو آنند کو خیال آیا کہ کیوں نا اس فلم کا بھی ری میک بنایا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار لگ پڑے ہیں اسکرپٹ کی تیاری میں اور ساتھ ہی ساتھ سوچ رہے ہیں کہ کس ہیرو کو امیتابھ بچن کا کردار دیں۔