آف سپنر سعید اجمل ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکامیوں سے جان نہ چھڑا سکے

پیر 14 ستمبر 2015 12:12

آف سپنر سعید اجمل ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکامیوں سے جان نہ چھڑا سکے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) قومی آف سپنر سعید اجمل کاؤنٹی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام رہے ، قومی ٹونٹی ٹی ٹورنامنٹ کے 4 میچز میں 121 رنز دے کر 62 کی اوسط سے صرف 2 وکٹیں حاصل کرسکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندی ختم ہونے کے بعد سعید اجمل نئے ایکشن سے شائقین کو متاثر نہیں کر سکے ہیں ، آف سپنر نے کاؤنٹی کرکٹ میں 50 سے زائد کی اوسط سے رنز دیئے جس کے بعد اب وہ پی سی بی کے زیر اہتمام راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں ۔

37 سالہ سعید اجمل نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 4 میچز میں 124 رنز دے کر 62 کی اوسط سے 2 وکٹیں حاصل کیں ، اجمل نے 9 ستمبر کو پشاور کے خلاف شیڈول میچ میں 4 اوورز میں21 رنز دیئے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہیں کی ، انہوں نے اگلے روز کراچی بلوز سے مقابلے میں 4 اوورز میں 37 رنز دیئے اور 1 کھلاڑی کو پویلین بھیجا ،اجمل نے 11 ستمبر کو ایبٹ آباد کیخلاف میچ میں 4 اوورز میں39 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کی ، آف سپنر نے 12 ستمبر کو اسلام آباد کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 27 رنز دیے مگرانھیں کوئی کامیابی نصیب نہ ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :