پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہیں مل رہے‘گلوکارہ حنا فر ید

پیر 14 ستمبر 2015 12:29

پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہیں مل رہے‘گلوکارہ حنا فر ید

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء )گلوکارہ حنا فر ید نے کہا ہے کہ انسان کبھی مکمل نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے ‘پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہیں مل رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حنا فر ید نے کہاکہ پی ٹی وی فنکاروں کی اکیڈمی ہے اس ادارے نے روز اول سے ہر فنکار کی تربیت کی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز اسی ادارے سے کیا ۔ایک سوال کے جواب میں حنا فر ید نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں گلوکاری کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بدقسمتی کی وجہ مواقع میسر نہیں آ رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔