دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا انتخاب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ہی کر لیا جا ئیگا ‘ہارون رشید

پیر 14 ستمبر 2015 12:38

دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا انتخاب نیشنل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ دورہ زمبابوے کے لئے پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا انتخاب نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ہی کر لیا جا ئیگا ‘دورہ زمبابوے میں پاکستان ٹیم دو ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے بتایا کہ دونوں فارمیٹ کے لئے پاکستان کی ٹیموں کو حتمی شکل ٹی20 کپ کے ناک آوٹ مرحلے کے دوران دیدی جائیگی، جس کے بعد چیئرمین کی منظوری کے ساتھ ٹیموں کا اعلان کر دیا جا ئیگا ۔

انہوں نے بتایا کہ اظہر علی ، اسد شفیق اور سرفراز احمد حج کی سعادت حاصل کرنے کی وجہ سے ٹی 20 کے لیئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ،البتہ ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے لیئے وہ دستیاب ہوں گے ۔27 ستمبر کو وطن واپس پہنچنے کے بعد یکم اکتوبر کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلنا ان کے لیئے مشکل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ سیریز سے باہر نہیں ہوئے ،ان کے ہاتھ کی چوٹ ایک ہفتے تک ٹھیک ہو سکتی ہے -