بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ہمراہ یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 14 ستمبر 2015 12:43

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ہمراہ ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ہمراہ یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔سال کے آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کے فائنل میں ثانیہ مرزا اور پارٹنر مارٹینا ہنگز نے آسٹریلیا کی کیسی ڈیلوکوا اور قازقستان کی یارو سولوا شیڈووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹائٹل جیتا۔

ثانیہ مرزا اور ہنگز کی کامیابی کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا ۔رواں سال ومبلڈن کا ڈبلز ٹائٹل جیتنے کے بعد یہ ثانیہ مرزا کی رواں سال دوسری بڑی کامیابی ہے اور اب ان کے گرینڈ سلام ٹائٹلز کی مجموعی تعداد پانچ ہوگئی ۔رواں سال شاندار کارکردگی کے بعد ثانیہ مرزا ویمن ڈبلز کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر بھی براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اٹلی کی فلیویہ پنیٹا نے اپنی ہم وطن کھلاڑی روبرٹا ونسی کو یو ایس اوپن ویمنز سنگل کے فائنل میں شکست دے کر اپنے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا تھاورلڈ نمبر ون سرینا ولیمز کو سیمی فائنل میں شکست دیکر دنیا کو حیران کرنے والی روبرٹا ونسی فائنل میں وہ کھیل پیش نہ کرسکیں جو انہوں نے سیمی فائنل میں پیش کیا تھا ثانیہ مرزا نے کہا کہ رواں سال میں دوسرا گرینڈ سلام جیتنا انکی زندگی کا بہت یادگار حصہ ہے جسکو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتیں۔