ڈاکٹر طاہر القادری کی ملتان بس سٹینڈ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 14 ستمبر 2015 12:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ملتان بس سٹینڈ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،دہشت گردی کا جن عوام کو نگل رہا ہے،حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردارمنصور خان،عمرریاض عباسی،صدر شمالی پنجاب بریگئڈیر (ر)مشتاق احمد،ابراررضاایڈووکیٹ،سلطان نعیم کیانی،غلام علی خان،سہیل عباسی نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے کی اصل وجوہات کی تحقیق کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :