آسٹریلیا نے دورہ بنگلہ دیش میں ٹیسٹ سیریز کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

پیر 14 ستمبر 2015 12:55

آسٹریلیا نے دورہ بنگلہ دیش میں ٹیسٹ سیریز کیلئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان ..

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14ستمبر ۔2015ء ) آسٹریلیا نے دورہ بنگلہ دیش میں ٹیسٹ سیریز کے لیے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ آسٹریلیوی سلیکٹر نے ٹیم میں فاسٹ باؤلر اینڈریو فیکیٹ اور بیٹسمین کیمرون بینکروفٹ کو شامل کیا ہے جبکہ ڈیوڈ وارنر زخمی ہونے اور شین واٹسن ریٹائرمنٹ کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کینگرو سلیکٹر نے مچل جونسن اور جوش ہیزلووڈ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مچل سٹارک ، پیٹر سڈل اور پیٹرک کمنز پیس اٹیک کا حصہ ہوں گے ،بلے باز عثمان خواجہ ،جو برنز اور گلین میکسویل کی بھی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ لیفٹ آرم سپنر سٹیو او کیف بھی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش جائیں گے ۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر کے زخمی ہونے کے باعث 35سالہ بلے باز ایڈم ووگز کو سٹیو سمتھ کا نائب مقرر کیا گیا ہے ۔دیگر کینگرو کھلاڑیوں میں نیتھن لیون ،مچل مارش ، شان مارش اور پیٹر نیول شامل ہیں ۔ آسٹریلیا کی ٹیم 28ستمبر کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہوگی ۔